اردو

urdu

ETV Bharat / state

Noida Firing Case: انسپکٹر کو گولی مارے والے بدمعاش پولیس تحویل میں - नोएडा फायरिंग मामला

گریٹر نوئیڈا کے ڈی سی پی DCP of Greater Noida وشال پانڈے کا کہنا ہے کہ 'پولیس کی دو ٹیمیں فرار بدمعاش کی تلاش کر رہی ہیں۔ اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس بدمعاش سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

انسپکٹر کو گولی مارے والے بدمعاش پولیس تحویل میں
انسپکٹر کو گولی مارے والے بدمعاش پولیس تحویل میں

By

Published : Nov 28, 2021, 9:51 AM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا کی دنکور تھانہ پولیس Dankaur Police Station نے بلاس پور ٹاؤن کے چوکی انچارج انکور چودھری کو گولی مار کر زخمی کرنے والے بدمعاش کو ریمانڈ پر لے لیا ہے۔

دنکور پولیس نے ہفتہ کو زخمی بدمعاش وپن ناگر کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بدمعاش کو پولیس ریمانڈ پر دے دیا۔ تاہم بدمعاش کا دوسرا ساتھی سکندر ساکن املیہ تاحال مفرور ہے۔

انسپکٹر کو گولی مارے والے بدمعاش پولیس تحویل میں

گریٹر نوئیڈا کے ڈی سی پی DCP of Greater Noida وشال پانڈے کا کہنا ہے کہ 'پولیس کی دو ٹیمیں فرار بدمعاش کی تلاش کر رہی ہیں۔ اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس بدمعاش سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی دوپہر دنکور قصبہ کے بازار میں گشت کر رہے انسپکٹر انکور چودھری کو بدمعاش وپن ناگر ساکن امیلہ نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ اس دوران بدمعاش نے کئی راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ واقعہ کے وقت فائرنگ سے بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Noida Encounter: انسپکٹر پر گولی چلانے والا بدمعاش انکاوںٹر میں زخمی

بدمعاش موقع سے فرار ہو گیا اور قریب ہی ایک زیر تعمیر مکان میں چھپ گیا۔ پولیس نے تعاقب کر کے بدمعاش کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں جب پولیس اہلکار اسے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرنے کے مقصد سے موقع پر لے گئے تو اس نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس کی گولی لگنے سے بدمعاش زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details