کانپور: کانپور تشدد میں ملزم بنائے گئے حیات ظفر ہاشمی سمیت چار ملزموں کو پولیس نے ریمانڈ پر لیا ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 48 گھنٹے کا ریمانڈ دیا ہے۔ اس دوران پولیس تشدد اور پی ایف آئی کنکشن سے متعلق پوچھ گچھ کر کے شواہد اکٹھے کرے گی Zafar Hashmi and four others remanded in Kanpur violence۔
حیات ظفر ہاشمی سمیت چار افراد کو پولیس نے اتوار کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس عدالت میں دستاویزات پیش کر کے ریمانڈ کی درخواست کر رہی تھی لیکن کسی نہ کسی وجہ سے عدالت پولیس کو ریمانڈ نہیں دے رہی تھی۔ جمعہ کو ایک بار پھر اے سی جے 11 کی عدالت میں چیف انویسٹی گیٹر اے سی پی تریپوراری پانڈے نے دستاویزات پیش کیں اور ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔ عدالت نے دستاویزات منظور کر لیں۔