اردو

urdu

ETV Bharat / state

چودہ سالہ بچے کی حاضر دماغی سے پولیس کو ملی کامیابی

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں تھانہ سرساوا پولیس نے گمشدہ 3 نابالغ بچیوں کو ان کے اہلخانہ کے حوالے کردیا ہے پولیس کی اس کامیابی کے پیچھے ایک چودہ سالہ بچے کی حاضر دماغی عملی کارفرما ہے۔

By

Published : Aug 8, 2019, 8:19 PM IST

چودہ سالہ بچے کی حاضر دماغی

اس چھوٹے بچے کی ہوشیاری سے ہی پولیس نے یہ کامیابی حاصل کی، دراصل ضلع میں جیسے ہی بچیوں کے غائب ہونے کی خبر پھیلی اسی وقت علی انس نامی لڑکے نے اپنی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس اس طرح کی ایک مشتبہ کارروائی کی اطلاع دی۔

چودہ سالہ بچے کی حاضر دماغی
ایس ایس پی دنیش کمار پی سہارنپور نے بتایا کی علی انس نے گاؤں کے باہر چند بچیوں کو کسی رکشا میں بیٹھا دیکھ لیا اور اس نے ان بچیوں کا حلیہ پہچان کر پولیس کو خبر دی اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت عوام کے سامنے چھوٹی سی عمر میں پیش کیا ہے۔

دنیش کمار نے اس چھوٹے بچے کو شاباش بھی دی ہے اور لوگوں سے اپیل بھی کی ہے جس طرح یہ چھوٹا بچہ جو معاشرے کے لیے اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے اسی طرح ہم سبھی کو اس چھوٹے بچے سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details