عیدالاضحی کے دوران شہر نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر-39 میں واقع صدر پور گاؤں کے سوم بازار میں دو بیل مرے ہوئے پائے گئے تھے۔ ار ایس ایس اور ہندو واہنی کے لوگ جائے وقوع پر پہنچے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور پروپیگنڈا شروع ہو گیا۔
اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اسی دوران پولیس اور لوگوں میں نوک جھونک بھی ہوئی۔
پولیس تحقیقات کرانے اور قصور واروں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرنے کے بعد مشتعل افراد کو سمجھانے میں کامیاب ہوئی۔
جب پولیس کی تفتیش اور بیلوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی تو سازش کاروں کی سازشیں دم توڑ گئیں۔ واقعے کی تفتیش کے دوران پولیس کو دو اہم ثبوت ملے جن سے یہ بات واضح ہوا کہ دونوں بیلوں کی موت بجلی کے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔