اترپردیش میں اس وقت لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 10 جولائی کی شب سے 13 جولائی کی صبح تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
مئو میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز پولیس کا فلیگ مارچ - غیر سرکاری دفاتر پوری طرح بند
مئو میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز پولس نے فلیگ مارچ نکالا۔ فلیگ مارچ میں پولیس کے ساتھ پی اے سی کے جوان بھی موجود تھے۔ اس دوران پولیس کورونا وائرس سے تحفظ کے تئیں عوام کو بیدار کرتی رہی۔
مئو میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز پولس فلیگ مارچ
مئو میں لاک ڈاؤن کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران پولس نے چیکنگ مہم بھی جاری رکھی ہے۔ چیکنگ میں پولس نے سو سے زائد موٹر بائک و چار پہیا گاڑیوں سے جرمانہ وصول کیا ہے۔
اس کے علاوہ بغیر ماسک کے ٹہل رہے افراد پر بھی کارروائی کی گئی۔ ایسے افراد سے بھی پولس نے جرمانہ وصول کیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران بازار، بینک اور سرکاری غیر سرکاری دفاتر پوری طرح بند ہیں۔ یہ لاک ڈاؤن دوشنبہ صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔