اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: امن وامان کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ - کورونا کے پروٹوکول سے متعلق آگاہ

نوئیڈا میں امن و امان قائم رکھنے کے غرض سے آج اے سی پی نوئیڈا رجنیش کمار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حساس مقامات پر فلیگ مارچ کیا۔

امن وامان کے لئے پولیس کا فلیگ مارچ
امن وامان کے لئے پولیس کا فلیگ مارچ

By

Published : Jul 14, 2021, 10:38 PM IST

اتر پردیش حکومت کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیے جارہے مسلسلاحتجاج اور آئندہ تہواروں کے پیش نظر اے سی پی نوئیڈا رجنیش کمار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حساس مقامات پر فلیگ مارچ کیا۔

اس مارچ کا مقصد عوام میں قانون کی بالادستی قائم کرنا اور لوگوں کو کورونا کے پروٹوکول سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔

ویڈیو

وہیں اے سی پی عبد القادر نے نوئیڈا تھانہ انچارج فیز 3 اور پولیس کے ہمراہ حساس مقامات اور بازاروں میں فلیگ مارچ کیا۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا: مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

فلیگ مارچ کے دوران پولیس نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن امان برقرار رکھیں اور کوویڈ 19 کے پروٹوکول پر عمل کریں، ساتھ ہی کسی مشتبہ شخص کے بارے میں کوئی شبہ ہونے پر پولیس کو فوری اطلاع کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details