نوئیڈا: ریاست اترپردیس کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 8 مصروف ترین اور ہرہجوم علاقہ ہے۔ مصروف ترین علاقے میں لاش کے ٹکڑے ملنے کے تین دن بعد بھی خوف و ہراس کا ماحول برقرار ہے۔ پولیس نے سیکٹر 8 میں نصب درجنوں سی سی ٹی وی کیمرے کی تلاشی لی لیکن اس کے باوجود کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا۔ فی الحال پولیس معمہ کو حل کرنے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس وقت ملنے والی لاش کسی خاتون کی ہو سکتی ہے۔ غور طلب ہے کہ سیکٹر 8 کے جس نالہ سے لاش کے ٹکڑے ملے ہیں۔ اس سے پہلے بھی اس نالے کے آس پاس سے جسم کے مزید اعضا برآمد کئے جا چکے ہیں۔
پولیس نے نالے کے تقریباً ایک کلومیٹر کے دائرے کی صفائی اور چھان بین کی ہے تاکہ اس ٹکڑے کے مزید شواہد اکٹھے کیے جاسکیں۔ اس کے علاوہ نالے میں انسانی جسم کا کوئی اور حصہ ہے یا نہیں۔ جو پولیس نے برآمد کیا ہے اس کے ناخنوں پر نیل پالش اور ہاتھوں پر سبز رنگ تھا۔ اس معاملے میں پولیس مزید کارروائی کے حوالے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کرے گی۔