اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: پولیس نے لوٹ کی واردات کا انکشاف کیا - لوٹ کی رقم بھی برآمد

پولیس نے لوٹ کی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے اس کو انجام دینے والے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے، ساتھ ہی ان کے قبضے سے لوٹ کی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔

مظفر نگر: پولیس نے لوٹ کی واردات کا انکشاف کیا
مظفر نگر: پولیس نے لوٹ کی واردات کا انکشاف کیا

By

Published : Nov 12, 2021, 4:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ علاقہ کھتولی میں دو روز قبل بینک ملازم کے ساتھ تین لاکھ سے زائد کی لوٹ ہوئی تھی۔ پولیس نے لوٹ کی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے واردات کو انجام دینے والے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ساتھ ہی ان کے قبضے سے لوٹ کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

مظفر نگر: پولیس نے لوٹ کی واردات کا انکشاف کیا

دراصل معاملہ مظفرنگر کے تھانہ علاقہ کھتولی کے چیتوڑا راستے کا ہے، جہاں دو روز قبل بینک ملازم دیپک سے دن دہاڑے بائیک سوار دو شرپسندوں نے تین لاکھ روپے اور ایک لیپ ٹاپ چھین کر فرار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔

مظفر نگر: پولیس نے لوٹ کی واردات کا انکشاف کیا

لوٹ کی اس واردات کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے چار بدمعاش آدیش، کپل، سچن اور اشوک کو انکاؤنٹر کے دوران گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنرس کو ماحولیات، ثقافت اور فطرت کا تحفظ کرنا چاہیے: نائیڈو

گرفتار ملزمین کے قبضے سے پولیس نے لوٹے گئے لیپ ٹاپ، ایک لاکھ روپے کی نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمین کو جیل بھیج دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details