اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ پولیس نے لوٹ کا انکشاف کیا، پانچ ملزمین گرفتار - اترپردیش نیوز

امروہہ ضلع کی نوگاوا سادات پولیس نے لوٹ کی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے لوٹ کے پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی ہتھیار، کارتوس اور دو موٹرسائیکل سمیت لوٹ کا کیش بھی برآمد کیا ہے۔

police exposed robbery in amroha
امروہہ پولیس نے لوٹ کا انکشاف کیا

By

Published : Aug 9, 2020, 7:41 PM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے پولیس اسٹیشن نوگاوا سادات علاقے میں کچھ دن پہلے ایک لوٹ کی واردات کو انجام دیا گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

جس کے بعد پولیس محکمہ کی ٹیمیں اس واقعے کے انکشاف کے لیے مصروف عمل تھیں۔ پولیس نے اب انکشافات کرتے ہوئے پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

لوٹ کا انکشاف کرتے ہوئے امروہہ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ، 'گرفتار تمام ملزم امروہہ شہر کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب پولیس اہلکار چیکنگ کر رہی تھی، تب تین موٹر سائیکل آتی دکھائی دی۔

روکنے پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار پانچ ملزموں پکڑ لیا گیا جبکہ ایک موٹرسائیکل سوار فرار ہوگیا۔'

انہوں نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزموں سے لوٹ کے 25 ہزار روپیے، چار غیر قانونی اسلحہ، کارتوس، کاغذات اور بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

آسارام باپو پر ڈی آئی جی اجے لامبا کی کتاب

اب تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details