فوج کے جوانوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے پھنسانے کا معاملہ پہلا نہیں ہیں۔ اس سے پہلے بھی اس طرح کے معاملے سامنے آتے رہے ہیں۔
میرٹھ پولیس کے پولیس کے مطابق یہ گروہ اب تک اس طرح کی ایک درجن سے زیادہ وارداتوں کو انجام دے چکا ہے۔
ایسے ہی ایک معاملے میں نوچندی تھانہ پولیس اور سائبر سیل میں شکایت کے بعد پولیس نے ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے سراغ حاصل کرکے گروہ کا پردہ فاش کر دیا۔
ملزمین کے پاس سے لڑکی کی 12 فرضی آئی ڈی اور موبائل برآمد ہوئے ہیں۔ سائبر سیل اور تھانہ پولیس اس گروہ کے دیگر تین افراد کی بھی تلاش کر رہی ہے اور معاملہ ہنی ٹریپ کا ہونے کے گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔
ہنی ٹریپ کے ذریعے فوجیوں کو پھنسانے والے گروہ کا پردہ فاش مزید پڑھیں:
میرٹھ پولیس اور سائیبر سیل کو ملی اس کامیابی سے جہاں پولیس اب اس طرح کے اور معاملوں میں بھی تفتیش کر رہی ہیں کہیں یہ گروہ کسی اور اپنے جال میں نہ پھنسا سکے۔