اردو

urdu

By

Published : Jun 14, 2020, 5:09 PM IST

ETV Bharat / state

بجنور: ماسک نہ پہننے والے افراد پر جرمانہ

بجنور میں بغیر ماسک لگائے گھوم رہے افراد کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ای چالان کاٹے۔ ساتھ ہی دکانداروں کو بھی سخت ہدایت دی ہے کہ بغیر ماسک لگائے افراد کو سامان نہیں دے۔

بغیر ماسک گھوم رہے افراد کے پولیس نے کاٹے چالان
بغیر ماسک گھوم رہے افراد کے پولیس نے کاٹے چالان

کورونا کی وبا کی روک تھام کے لیے ضروری قرار دیے گیے ماسک کو ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اسی کے سلسلے میں بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد میں مرکزی بازاروں میں ایس پی کی ہدایت کے حکم پر گاڑیوں کی چیکنگ مہم چلائی گئی۔ ساتھ ہی اس دوران پولیس نے دو پہیا گاڑیوں یا پیدل گھوم رہے بغیر ماسک والوں کا ای چالان کاٹا ہے۔

ساتھ ہی دوکانوں پر بیٹھے بغیر ماسک لگائے اور دکانداروں کو سخت ہدایت دے کر آئندہ ماسک لگانے کا حکم دیا ہے۔

نجیب آباد سی او پروین کمار نے بتایا کہ بیداری مہم کے لوگوں کو بتایا گیا کہ ابھی کورونا کی وبا ختم نہیں ہوئی ہے، آپ اتنا بے فکر ہوکر اتنا نہیں گھومیں۔ ماسک پہن کر باہر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ خاص کر جو دکاندار ہیں وہ ماسک لگانا بھول گئے ہیں کہ ماسک لگانا ضروری ہے۔ سماجی دوری کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، اس کے لیے لوگوں کو بیدار کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بغیر ماسک والوں کے چالان بھی کیے گیے ہیں، اور لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل بھی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details