پولیس ذرائع نے سنیچر کو بتایا کہ 'رامپور کارکھانہ علاقے کے منڈیرو مشر باشندہ شری پرکاش مشر بیجناتھ واقع ایک اینٹ کے بھٹےپرکام کرتے تھے۔ 29 ستمبر کو بھٹے کےنزدیک ان کی لاش ملی۔پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس بسرا کو جانچکےلئے باہر بھیج کر رپورٹ کا انتظار کررہی تھی۔ اس معاملے میں ایف آئی آر نہیں درج کیا گیا تھا۔'
جعل سازی کے الزام میں پولیس کانسٹیبل معطل - police constable suspended in fraudulent case
اترپردیش کے ضلع دیوریا میں تھانہ انچارج کا فرضی دستخط کر کے رپورٹ دینےوالے ایک کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کے بیٹے چندرکانت نے آئی جی آر ایس پی کیس درج کرنے لئے درخواست دی تھی۔ اس معاملے کی جانچ رامپور کارکھانہ تھانہ انچارج راجیش کمار کو ملی تھی۔ آئی جی آر ایس کا کام دیکھنے والے تھانے کے سپاہی سنیل کمار نے تھانہ انچار ج راجیش کمار کے فرضی دستخط کر کے رپورٹ کو آگے بھیج دیا تھا۔
ایس پی ڈاکٹر شری پتی مشر نے تھانہ انچارج کو پھٹکار لگاتے ہوئے سپاہی سنیل کمار کو جمعہ کی رات معطل کردیا اور معاملے کی جانچ ڈویژنل افسر کو سونپی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔