اترپردیش، بریلی کے سبھاش نگر پولیس اسٹیشن Subhash Nagar Police stationمیں تعینات کانسٹیبل کو جب معطلی کا علم ہوا تو وہ تھانے پہنچ گیا۔ وہاں اس نے کنپٹی پر غیر قانونی اسلحہ رکھ کر اپنی بیوی کو بلایا اور کہنے لگا - 'میں خودکشی کر رہا ہوں۔ انسپکٹر سبھاش نگر اور ہیڈ محرر میری موت کے ذمہ دار ہوں گے'۔
غیرقانونی اسلحہ کے ساتھ کانسٹبل گرفتار بتایا گیا کہ بریلی کے تھانہ سُبھاش نگر میں تعینات کانسٹیبل تارا چند تھانے میں ہی تعینات ایک خاتون داروغہ کو فون پر میسیجز بھیجا کرتا تھا۔ Constable Used to Send messages to Lady Officer اس کی شکایت انسپیکٹر نریش کشیپ سے کی گئی۔ انسپیکٹر سے شکایت ہونے کے بعد معاملہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کےعلم میں آیا۔ Matter came to notice اس بات سے ناراض کانسٹیبل ایک روز قبل شام کو تھانے میں شراب پیکر پہنچ گیا۔ اُس نے تھانے میں جمکر ہنگامہ کیا اور محرر کے ساتھ ساتھ منشی سے ساتھ بدسلوکی کی۔
یہ بھی پڑھیں:Thieves Arrested in Noida: نوئیڈا میں بدنام زمانہ ٹولی کے دو چور گرفتار
انسپیکٹر نے اس کی شکایت ایس ایس پی سے کی تو ایس ایس پی روہِت سنگھ سجوان نے کانسٹیبل تارا چند کو معطل کر دیا۔ کانسٹیبل تارا چند کو اُس کی معطلی کی اطلاع دی گئی تو وہ بےقابو ہو گیا اور فون پر تمام پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں۔ اس حرکت سے بھی جب تسلّی نہیں ہوئی تو وہ صبح تھانے میں غیر قانونی اسلحہ لیکر پہنچ گیا اور اپنی کنپٹی پر اسلحہ رکھ کر خود کشی کرنے کی کوشش کرنے لگا۔ اُس نے اپنی اہلیہ کو بھی تھانے بلایا اور کہا کہ ”میں خودکشی کر رہا ہوں اور میری موت کے ذمہ دار انسپیکٹر اور ہیڈ محرر ہوں گے“۔ یہ نظارہ دیکھکر پولیس اہلکاروں کے پیروں نیچے سے زمین کِھسک گئی۔ اُنہوں فوراً تارا چند کے ہاتھوں سے اسلحہ چھین کر اسےہراست میں لیا اور اعلیٰ افسران کو اطلاع دی۔ایس ایس پی روہِت سنگھ سجوان نے انسپیکٹر نریش کشیپ کو کانسٹیبل تارا چند کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
بعد ازیں انسپیکٹر نے کانسٹیبل کو گرفتار کرکے میڈیکل کرایا اور مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور وہاں سے اُسے جیل بھیج دیا گیا۔