نوئیڈا پولیس کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کمشنر آلوک سنگھ کی سربراہی میں گراؤنڈ زیرو پر تواتر کے ساتھ کارروائی کر رہی ہے۔ کورونا سے بچاؤ اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے ضلع گوتم بدھ نگر میں رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو جاری ہے۔
کورونا سے بچاؤ کے لیے نوئیڈا پولیس کی گراؤنڈ زیرو پر کارروائی - کورونا سے بچاؤ کے لیے نوئیڈا پولیس کی گراؤنڈ زیرو پر کارروائی
ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ کی سربراہی میں رات کے کرفیو کو کامیاب بنانے کے لئے مستقل طور پر بیداری پروگرام جاری ہے اور عوامی ایڈریس سسٹم کے ذریعہ اسے فعال بنانے کی کوشش بھی جاری ہے۔
پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور پولیس تھانوں کے تمام ایس ایچ او کی سربراہی میں رات کے کرفیو کو کامیاب بنانے کے لئے مستقل سطح پر بیداری پروگرام جاری ہے اور عوامی ایڈریس سسٹم کے ذریعہ اسے فعال بنانے کی کوشش بھی جاری ہے۔ ساتھ ہی وسیع پیمانے پر تشہیر بھی کی جارہی ہے۔ پولیس بعض مقامات میں مساجد اور مندروں کے لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے بھی لوگوں کو کورونا کے حوالے سے آگاہ کر رہی ہے۔
تاہم پولیس اور انتظامیہ کا خیال ہے کہ مقامی سطح پر اقدامات زیادہ اہم ہوں گے، بشرطیکہ لوگ ہدایات پر پابندی کے ساتھ عمل کریں کیونکہ کورونا وائرس کا بہترین علاج ماسک اور احتیاط کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہی ہے۔
TAGGED:
noida corona cases