اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس کمشنر کا اچانک ضلع چیک پوسٹز کا دورہ - police checkpost

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے ان چیک پوسٹز کا اچانک دورہ کیا جہاں سے گاڑیاں ایک شہر سے دوسرے شہر میں داخل ہوتی ہیں۔

پولیس کمشنر کا اچانک ضلعی چیک پوسٹوں کا دورہ
پولیس کمشنر کا اچانک ضلعی چیک پوسٹوں کا دورہ

By

Published : Apr 28, 2020, 8:32 PM IST

انہوں نے بطور خاص دہلی چلہ بارڈر چیک پوسٹ اور بیریر اور بدلا پور میں واقع چیک پوسٹ کا اچانک معائنہ کیا۔

پولیس کمشنر کا اچانک ضلعی چیک پوسٹوں کا دورہ

انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حفاظت کے لئے وہ حفاظتی سازوسامان جیسے ماسک ، ویزر ، سینیٹائزر ، دستانے وغیرہ استعمال کریں۔

انہوں نے چیک پوسٹ سے نکلنے والی گاڑیوں اور افراد کی مکمل جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے حوصلہ افزائی کے لئے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں میں جوس تقسیم کیا۔

اس سے قبل ، پولیس کمشنر نے گوتم بودھ نگر اور غازی آباد کی سرحدوں پر واقع کھوڑا کالونی ، این آئی بی ، ماڈل ٹاؤن وغیرہ کے علاقوں پر کی جانے والی چیکنگ بیرئیرز ، چیک پوسٹوں وغیرہ کا بھی دورہ کر کے جائزہ لیا۔

انہوں نے سرحد پار سے آنے والی گاڑیوں کی سختی سے جانچ پڑتال کے لئے موجود پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی اور مذکورہ گاڑیوں پر موجود پاس کو چیک کرنے اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو لاک ڈاؤن اور سکیورٹی پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں میں تقسیم لنچ پیک کے معیار کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details