ریاست اترپردیش کے ضع بہرائچ میں ایک مسلمان کسان کو کھیت جانا مہنگا پڑا۔ واپسی پر دو پولیس اہلکار نے اس کسان پر لاٹھی کی بارش کر دی۔
پولیس کی پٹائی کو دیکھ کر مقامی افراد کو آتا دیکھ دونوں پولیس اہلکار بھاگ نکلے۔ یہ واقعہ تھانہ بونڈی کے علاقے کندوساپوروا کا ہے جہاں جسیم انصاری ولد شمیم انصاری اپنے گاؤں کے باہر کھیت سے واپس آرہا تھا، کہ سامنے سے آرہے بونڈی پولیس اسٹیشن کے دو جوانوں نے جسیم کو روکا، اور اس کا نام پوچھا، جیسے ہی اس نے اپنا نام بتایا اس کے فوراً بعد دونوں پولیس والے جسیم پر ٹوٹ پڑے، اور اسے مار مار کر ادھ مرا بنا دیا۔