شہریت ترمیمی قانون خلاف لکھنئو کے گھنٹہ گھر میں 63 دن سے خواتین کا مظاہرہ جاری ہے لیکن آج اچانک پولیس نے لاٹھی چارج کے ذریعے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی۔
سی اے اے مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، ویڈیو پولیس کے اس لاٹھی چارج میں کئی خاتون مظاہرین شدید طور پر زخمی ہوئی ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی بھی کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ضعیف خاتون نے بتایا کہ 'میری نواسی کو پولیس نے بری طرح مارا ہے، اسی لیے اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اتنا ہی نہیں پولیس نے میری عمر کی بھی پرواہ نہیں کی اور مجھے بھی بری طرح مارا پیٹا۔
ایک دیگر خاتون نے بتایا کہ 'مظاہرے کی جگہ جو شامیانہ لگا ہوا تھا پولیس نے اسے ذبردستی اسے ہٹا دیا۔ یہاں تک کہ قرآن پاک کی بے حرمتی بھی کی گئی ہے۔
پولیس کی اس کاروائی میں چار سے زائد مظاہرین شدید طور پر زخمی ہیں، انہیں بلرامپور ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔