اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: غیر قانونی شراب فیکٹری کا پردہ فاش، دو گرفتار - jaunpur news

اترپردیش کے ضلع جونپور کے بدلا پور علاقے میں پولیس نے شراب بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

غیر قانونی شراب
دو گرفتار

By

Published : Feb 29, 2020, 7:52 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:54 PM IST

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ پولیس کو مخبر نے اطلاع دی تھی کہ قصبے کے ہکار پور گاؤں میں غیر قانونی طور سے ایک مکان میں شراب بنانے کی فیکٹری چل رہی ہے۔ جمعہ کی رات بدلاپور کے آبکاری انسپکٹر اور پولیس ٹیم نے دبش دے کر مکان کو گھیر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ مکان کے ایک کمرے میں 120 پیٹی شراب، 20 ڈرم غیر مرکب شراب و بوتل سیل کرنے کا سامان، خالی بوتل و ڈھکن اور پیکنگ مشین، ہولوگرام سمیت دیگر آلات برآمد کئے ہیں۔ کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس نے دگولی خرد باشندہ راج کمار یادو عرف راجیش سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران شراب فیکٹری میں کام کر رہے دیگر تین افرد فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details