ریاست اترپردیش کے نوئیڈا پولیس نے امتحانات میں جعل سازی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دوافراد کو گرفتار کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق یہ گروہ دہلی پولیس اور دیگر محکموں میں ملازمت دلانے کے لئے امتحانات میں امیدوار کی جگہ اسکالر بیٹھاتی تھی اور امیدوار سے بڑی رقم وصول کرتی تھی۔
معاملے کی خفیہ جانکاری کے بعد پولیس نے جعل سازی کرنے والے گروہ کے دو افراد منوج اور پروین کو تھانہ جولانا ضلع جند ہریانہ کے لیبر چوک سے گرفتار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
منوج ٹی ایم سی میں آن لائن سنٹر دہلی کا ڈائریکٹر ہے اور پروین سنٹر سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر فائض ہے۔ ان کے قبضے سے پولیس کو 55 ہزار نقد ایک مہندرا اسکارپیو، موبائل فون، دو مارک شیٹ، آدھار کارڈ، پین کارڈ اور دو پرس برآمد ہوا۔
واضح رہے کہ نوئیڈا کے سیکٹر 58 میں پولیس نے دو روز قبل امتحان گاہ میں پیسے لے کر پرچہ حل کرانے والے اور غلط طریقے سے سرکاری ملازمت دلانے والے ایک گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے گروہ کے چیف سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں دہلی پولیس کے دو کانسٹبل بھی شامل ہیں۔