ضلع مظفرنگر کی شہر کوتوالی میں آج سی او سٹی ہریش بھڈوریا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر کوتوالی پولیس کو ایک اہم کمیابی ملی ہے، جس میں وہلنہ چوک پر مخبر کی اطلاع پر دو شاطر چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ہے۔
موقع پر پکڑے گئے شاطر چورو نے بتایا کہ وہ مختلف جگہوں سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور ان کا چیسس نمبر اور گاڑی نمبر تبدیل کرتے تھے اور اسے فروخت کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر ویدانتا فارم ہاؤس کے قریب جھاڑیوں میں چھپی ہوئی 10 کے قریب موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، جسے فروخت کرنے کے لئے چھپا کر رکھا تھا۔