ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں کرائم برانچ اور تھانہ صدر بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں کے گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ملزمین کے قبضے سے دس لاکھ کی قیمت کی دو درجن موٹرسائیکلز برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار کئے گئے ملزمان دوسری ریاستوں میں بھی چوری کی وارداتوں کو انجام دیتے تھے۔
کرائم برانچ اور صدر تھانہ پولیس نے حسن پور چنگی سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
آج ایس ایس پی سہارنپور نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی چوروں کو گرفتار کرنے کی مہم شروع کی ہوئی ہے۔
اسی کے تحت کرائم برانچ اور صدر تھانہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سول لائن چوکی کی جانب سے آر رہے دو شاطر چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔