ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ صدر کوتوالی کے محلہ کجری سرائے میں گزشتہ دنوں چوروں نے ایک کپڑا دکان سے ایک لاکھ 20 ہزار نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے، دکاندار نے اس معاملے کی ایف آئی آر کوتوالی تھانہ میں درج کرائی۔ جس کے بعد پولس نے معاملہ کی تحقیقات کرکے دو نابالغ ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
مرادآباد۔ چوری کا انکشاف - ایف آئی آر کوتوالی تھانہ
مرادآباد تھانہ صدر کوتوالی کے محلہ کجری سرائے میں گزشتہ دنوں ہوئے چوری کے معاملے کو آج پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
مرادآباد۔ پولیس نے کیا چوری کا انکشاف
پولیس نے آج اس معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ 'کپڑا کاروباری کی دکان سے چوری کی معاملے کو انجام دینے والے دو نابالغ بچے ہیں۔ جن میں ایک بچہ اسی دکان میں کام کرتا ہے اور دوسرا اس دکان سے کام چھوڑ کر جاچکا ہے، دونوں نے چوری کا منصوبہ بنایا اور دکان سے ایک لاکھ بیس ہزار نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔