آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی نے اس معاملہ میں ایک تحریر دیکر تھانہ شہر کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے ملزم دھننجے گُپتا کو گرفتار کر لیا، جہاں سے عدالت میں پیش کرنے کے بعد اُسے جیل بھیج دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر مسلمانوں اور ان کے مقدس قرآن پر نازیبا تبصرہ کرنے والے ملزم کو بریلی شہر کوتوالی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
اس کے خلاف درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی نے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری عبد اللطیف اپنے درجنوں کارکنان کے ساتھ بروز جمعہ کوتوالی پہنچے تھے۔
پولیس نے ملزم دھننجے گُپتا کو گرفتار کر لیا انہوں نے شہر کوتوال پنکج پنت کو تحریر دیکر الزام لگایا تھا کہ جب 16 اپریل کو کمیٹی کے ممبران یتی نرسنگھ نند کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی حکمت عملی تیار کر رہے تھے تو کمیٹی کے ایک کارکن نے اطلاع دی کہ خواجہ کُتُب کے رہنے والے دھننجے گُپتا نے نبی کریمﷺ اور مقدس قرآن کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
جنرل سکریٹری عبد اللطیف نے مزید بتایا کہ اس تبصرے سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ لہزا شہر کوتوالی پولیس نے دھننجے گُپتا کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے ٹیم بناکر دھننجے کو گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کیا۔ جہاں سے اُسے جیل بھیج دیا گیا۔