اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: غیر قانونی شراب بنانے والے چار ملزمین گرفتار - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے رامپور کے مختلف تھانہ علاقوں میں آج پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ناجائز شراب بنانے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ ان ملزمین کے قبضہ سے تقریباً 65 لیٹر کچی شراب اور شراب تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

police arrested illegal wine dealers
غیر قانونی شراب بنانے والے ملزمین گرفتار

By

Published : Aug 6, 2020, 9:07 PM IST

رامپور میں ناجائز کچی شراب کا گورکھ دھندہ زور و شور سے جاری ہے۔ آئے دن پولیس اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کاروائی بھی کرتی رہتی ہے۔ اس کے باوجود بھی ضلع کے مختلف مقامات پر ناجائز شراب کی فیکٹریوں کا جال پھیلتا جا رہا ہے۔

غیر قانونی شراب بنانے والے ملزمین گرفتار

آج ایک ایسی ہی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ملک خانم، تھانہ بلاسپور اور تھانہ سوار کی پولیس نے کچی شراب کا گورکھ دھندہ چلانے والے ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ، 'تھانہ ملک خانم علاقے کے گاؤں اججووالا میں دو ملزمین ہرپال سنگھ اور ستپال سنگھ خام شراب کی بھٹی لگاکر شراب بنا رہے تھے، تھانہ ملک خانم کی پولیس نے دونوں ملزمین کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

جن کے قبضے سے 20 لیٹر ناجائز شراب خام، شراب بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ ان ملزمین کے خلاف مقدمہ نمبر 94/20 دفعہ 60 (2) آبکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی۔

اسی طرح تھانہ بلاسپور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر محلہ شیریں میاں سے ایک ملزم فدا حسین کو گرفتار کیا گیا۔'

پولیس نے بتایا کہ، 'گرفتار ملزم شراب میں یوریا کھاد ملا رہا تھا۔ موقع سے ملی ہوئی 20 لیٹر ناجائز کچی شراب، 800 گرام یوریا برآمد ہوا۔ اس متعلق تھانہ بلاسپور پر مقدمہ نمبر 241/20 دفعہ 272، 273 اور 60 آبکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی۔

غیر قانونی شراب بنانے والے ملزمین گرفتار

تھانہ سوار علاقے میں پولیس نے بھورا ولد شیوپال کو گاؤں کندن پور روڈ سے گرفتار کیا۔ جس کے قبضے سے 25 لیٹر ناجائز شراب خام برآمد ہوئی۔

اس سلسلہ میں تھانہ سوار رامپور میں مقدمہ نمبر 332/20 دفعہ 60 آبکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس نے کارروائی کی۔

اس طرح رامپور کے مختلف تھانوں کی پولیس نے ناجائز شراب کے کام سے جڑے 4 ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details