ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر چار پر چیکنگ کے دوران چار شرپسندوں کو گرفتار کیاگیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول اور 10 کارتوس، 19 موبائل، دو گم شدہ فون، ایک چین اور ایک پیلی دھات کی انگوٹھی برآمد کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چاروں شرپسند اتر پردیش، اتراکھنڈ اور ہریانہ جانے والی ٹرینوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں انجام دیتے تھے۔ گرفتار کئے گئے ملزمان جانی عرف شبھم، ڈھول، اُپکار اور مونو ساکن سنہری کھڑکھڑی اور جانکھیڑا ضلع سہارنپور کو جیل بھیج دیا گیا۔