اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: بینک ڈکیتی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 5 افراد گرفتار - بدمعاشوں کی کار بے قابو ہوکر راستہ کے کنارے پلٹ گئی

اتر پردیش کے ضلع جونپور کے ایس پی سٹی کے مطابق پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہو رہے 5 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ یہ بدمعاش بینک لوٹنے جارہے تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے غیر قانونی بندوقیں اور چاقو برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

police arrested five robbers in jaunpur
بینک ڈکیتی کرنے جا رہے بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کیا

By

Published : Feb 27, 2021, 10:21 PM IST

پولیس کے مطابق بینک ڈکیتی کرنے جا رہے 5 بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کوشش کی۔ تبھی اچانک بدمعاشوں کی کار بے قابو ہوکر راستہ کے کنارے پلٹ گئی۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس حراست میں پانچوں بدمعاش تھانہ گورا بادشاہ پور حلقہ میں واقع بینک میں ڈکیتی ڈالنے کی منصوبہ بندی کر کے واردات کو انجام دینے کے لئے جا رہے تھے۔ جب پولیس کو اس کی اطلاع ملی تو راستے میں کار کو روکنے کی کوشش کی۔

اسی دوران بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دیا اور فرار ہونے لگے لیکن بدمعاش زیادہ دور تک نہیں بھاگ سکے۔ ان کی کوائلس کار بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ تعاقب کر رہی پولیس موقع پر پہنچی اور بدمعاشوں کو گرفتار کر کیا۔

ایس پی سٹی سنجے کمار نے بتایا کہ ان بدمعاشوں کا سرغنہ تھانہ کھیتاسرائے حلقہ کا رہنے والے سبھاش رام ہے جس کے خلاف متعدد تھانوں میں مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:

قتل معاملہ میں قصوروار شوہر کو سزائے عمر قید

فی الحال پولیس نے ان شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے اور بینک ڈکیتی کے منصوبہ کو ناکام بنا دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details