ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد ایس ایس پی پون کمار نے جعلی نوٹوں کے ساتھ پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
جعلی نوٹوں کے ساتھ پانچ افراد گرفتار اطلاعات کے مطابق گزشتہ 19 جون کو مونڈا پانڈے پولیس نے 500 کے 14 جعلی نوٹوں کے ساتھ ونود اور سنجے نام کے دو افراد کو گرفتار کیا تھا معاملے سے متعلق پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ ان کے ساتھ اور بھی کئی لوگ اس کاروبار سے منسلک ہیں۔
جعلی نوٹوں کے ساتھ پانچ افراد گرفتار
اس کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز پانچ اور لوگوں کو گرفتار کیا جن کے پاس سے 1،42000 روپے کے جعلی نوٹ کے ساتھ 80 ہزار روپے کے زیورات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: نوئیڈا: گینگسٹر کے خلاف پولیس کی قرق ضبطی کی کارروائی
پولیس نے آگے خلاصہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پکڑے گئے ملزمین میں بنگال کے ملزم شامل ہیں جو جعلی نوٹ بنگال سے لایا کرتے تھے۔