اردو

urdu

ETV Bharat / state

مزدوروں کو بہار لے جانے کے الزام میں ڈرائیور گرفتار - noida

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے ایک ڈی سی ایم ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔

مزدوروں کو بہار لے جانے کے الزام میں ڈرائیور گرفتار
مزدوروں کو بہار لے جانے کے الزام میں ڈرائیور گرفتار

By

Published : May 3, 2020, 4:49 PM IST

اس ڈرائیور پر الزام ہے کہ نوئیڈا میں مقیم بہاری مزدوروں کو ٹاٹا 407 میں چھپا کر بہار لے جانے کی کوشش کی تھی۔

اس کا ٹرک ایم بی ایکٹ کے تحت پکڑا گیا ہے۔

پولیس نے دفعہ 188 آئی پی سی کے تحت ٹرک میں سوار 35 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔

پولیس کی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ڈرائیور نے بہار چھوڑنے کے لئے فی مزدور 2000 روپے وصول کیا گیا تھا۔

ڈی سی ایم ٹرک ڈرائیور راجیش سنگھ نے 35 افراد کو بہار پہنچانے کا لالچ دیا۔

ڈی سی پی نوئیڈا زون سنکلپ شرما نے بتایا کہ تفتیش کے دوران مزدوروں نے بتایا کہ ملزم ڈرائیور راجیش نے انہیں بہار پہنچانے کے لئے ہر مزدور سے دو ہزار روپے لیا ہے۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سیکٹر 8 میں جامع مسجد کے قریب ڈی سی ایم کے ذریعہ مزدوروں کو بہار کے بیگوسرائے لے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی ، بہت سے لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے ڈی سی ایم ڈرائیور بہار کے رہائشی راجیش کو موقع سے پکڑ لیا اور ڈی سی ایم کی جانچ میں ترپال کے نیچے چھپے ہوئے 35 مزدور ملے۔

اس کے بعد پولیس ڈرائیور سمیت مزدوروں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لایا گیا۔

رپورٹ درج کرکے ڈرائیور راجیش کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

کوتوالی سیکٹر 20 پولیس نے راجیش کمار کے خلاف دفعہ 188/269/270 اور وبائی ایکٹ 1897 کی دفعہ 3 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 51 بی کے تحت قانونی کارروائی کی ہے اور وہیکل ٹرک بھی ضبط کر لیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران مجمع پر 35 افراد کے خلاف دفعہ 188 آئی پی سی کے تحت کاروائی کی گئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details