ریاست اتر پردیش کے شہر فیروز آباد لائن پار پولیس اسٹیشن نے ہفتے کے روز ایک بنگلہ دیشی شخص کو گرفتار کیا۔ گرفتار بنگلہ دیشی شخص کے قبضے سے 31 ہزار پانچ سو روپے کی کرنسی ٹکا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس گرفتار شخص کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔
لائن پار پولیس اسٹیشن کے انچارج پرتاپ سنگھ کے مطابق گرفتار شخص کا نام افسر علی (80) ولد نجیم اللہ شاہ ساکن گائوں چک دیوالیہ تھانہ بدلانوسی ضلع نوگا بنگلہ دیش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر اسے گرفتار کیا گیا ہے۔Bangladeshi national arrested in UP's Firozabad