ای ٹی وی بھارت کے مطابق ریاست اتر پردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے خطرناک بدماش کو جان سے نہ مار کر اس کو زخمی کیا جاتا ہے، جسے ہاف انکاؤنٹر کہا جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک معاملہ کانپور میں بھی پیش آیا ہے- کانپور پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے ۔
ہاف انکاؤنٹر میں بدمعاش شدید زخمی دیر رات پولیس نے دو بدمعاشوں کو تصادم کے دوران ان دو ملزمین کے پیر میں گولی کا بری طرح زخمی کر دیا۔
یہ دونوں بدمعاش لوٹ مار کے الزام میں گرفتار کئے گئے تھے، تاہم وہ پولیس سے جان چھڑا کر بھاگنے لگے، دریں اثنا پولیس نے ان پر گولی چلا کر دوبارہ انہیں حراست میں لے لیا۔
دونوں بدمعاش ابھی کاشی رام ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یہ واقعہ کانپور کے علاقہ تھانہ چکیری کا ہے۔