اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police Arrest Injured Gangster پولیس تصادم میں دانش عرف چیتا زخمی حالت میں گرفتار - فلم سٹی پاور ہاؤس

نوئیڈا کے سیکٹر 153 میں انکاؤنٹر کے بعد شہر کے مرکز میں واقع فلم سٹی میں پولیس کی شرپسندوں کے ساتھ ایک اور مڈبھیڑ ہوئی۔ اس دوران ایک ہسٹری شیٹر کو گولی مار دی گئی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔Police Arrest Injured Gangster

پولیس تصادم میں دانش عرف چیتا زخمی حالت میں گرفتار
پولیس تصادم میں دانش عرف چیتا زخمی حالت میں گرفتار

By

Published : Oct 7, 2022, 5:35 PM IST

نوئیڈا:آج صبح ریاست اترپردیس نوئیڈا کے سیکٹر 153 میں انکاؤنٹر کے بعد شہر کے مرکز میں واقع فلم سٹی میں پولیس کی شرپسندوں کے ساتھ ایک اور مڈبھیڑ ہوئی۔ اس دوران ایک ہسٹری شیٹر کو گولی مار دی گئی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ Police Arrest Injured Gangster Danish After Encounter In Noida

پولیس تصادم میں دانش عرف چیتا زخمی حالت میں گرفتار

نوئیڈا پولیس نے بتایا کہ فلم سٹی پاور ہاؤس کے قریب سیکٹر 20 پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔ دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی، جس میں ایک ملزم دانش عرف سیار عرف چیتا ولد نظام الدین ساکن ترلوک پوری، کچی آبادی نمبر E-37A میور وہار، دہلی پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس تصادم میں دانش عرف چیتا زخمی حالت میں گرفتار

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے چار موبائل فون، ایک اپاچی موٹر سائیکل (تھانہ فیز ون کے علاقے سے چوری کی گئی)، ایک پستول 315 بور، ایک کھوکھا اور دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار شرپسند چھینو گینگ کا شوٹر بھی رہا ہے اور تھانہ سیکٹر 20 کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس تصادم میں دانش عرف چیتا زخمی حالت میں گرفتار
دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:No Human Rights for Stone Pelters گجرات کے وزیر داخلہ کا بے تکا بیان، پتھر بازوں کے لیے انسانی حقوق نہیں ہوتے

پولیس نے بتایا کہ دہلی-این سی آر خطہ میں ملزم کے خلاف ڈکیتی وغیرہ کے دو درجن سے زیادہ معاملے درج ہیں۔ زخمی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔ پولیس مفرور ملزمان کی تلاش میں سرگرداں ہے۔
غورطلب ہے کہ غازی آباد میں بدمعاشوں نے تین موبائل چھین لیئے تھے، پولیس نے شک کی بنیاد پر پیچھا کیا تو بدمعاش نے فائرنگ کردی۔ جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ اس میں ایک بدمعاش زخمی ہوا۔ اس کے پاس سے تین موبائل فون اور ایک گاڑی برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ اس کا ساتھی بھاگ گیا۔Danish arrested in injured condition in police encounter

ABOUT THE AUTHOR

...view details