نوئیڈا:ریاست اترپردیش کی سیکٹر 11 پولیس نے راہگیروں سے زنجیر چھیننے والے لٹیرے کو گرفتار کیا ہے۔ اس کی نشاندہی پر سنار بھی پکڑا گیا جو چھینی ہوئی چین خریدتا تھا۔ پولیس گینگ میں شامل دیگر ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔ ڈی سی پی نوئیڈا ہریش چندر نے بتایا کہ ایک دن قبل سیکٹر 53 میں ایک خاتون سے چین چھیننے کا واقعہ پیش آیا۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم نے جائے وقوعہ کے ارد گرد نصب 100 سے زائد کیمروں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ شرپسندوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا جس سے ایک ملزم کے بارے میں معلومات ملی۔ اس کے بعد پرویز عالم عرف سونو ساکن کالندی کنج دہلی کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد منموئے (سنار ) قرول باغ، دہلی کو پکڑا گیا۔ ملزمان سے سونے کی چھ زنجیریں، ایک سونے کی بالی، 80 چمکتے ہوئے پتھر، 21,330 روپے، ایک غیر قانونی پستول، دو زندہ کارتوس اور ایک اسکوٹی برآمد ہوئی ہے۔