اتر پردیش غازی آباد کے لونی کوتوالی پولس نے دو دن قبل نتھورا مارگ پر واقع ہڈی فیکٹری کے نزدیک ایک نوجوان کے قتل کا انکشاف کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں مشرقی مصطفی آباد کالونی سے ایوب کو گرفتار کر کیا ہے۔ عزت نفس مجروح کرنے پر ملزم نے مقتول کو رسی سے گلا ریت کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی رسی برآمد کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔
بتادیں کہ پولیس کو کوتوالی علاقہ کے اشوک وہار کالونی میں واقع ہڈیوں کے کارخانے کے پاس 28 سالہ فریاد کی لاش پڑی ہوئی ملی تھی۔ متوفی منگل کی شام سے لاپتہ تھا۔ رشتہ دار نے نوجوان کو قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایوب علی اور اس کے ساتھی کے خلاف رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔
پولیس نے ملزم کو ج مشرقی مصطفی آباد بسم اللہ مسجد کے قریب سے گرفتار کیا۔