ریاست اترپردیش کے میرٹھ محرم کمیٹی کا کہنا ہے کہ 'کورونا وبا کی پابندیوں کے بعد گزشتہ دو سال سے مذہبی اجتماعی تقریبات اور مجالس کا انعقاد محدود دائرے میں پابندیوں کے ساتھ کیا گیا تھا لیکن تمام پابندیوں کے ختم ہونے کے بعد اس سال ماہ محرم میں مجالس اور جلوس کا انعقاد روایتی انداز میں کیا جائے گا۔ Police and Meerut Muharram Committee Meeting Before Muharram۔ پولیس اور انتظامیہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں طے پایا گیا کہ جس طرح سے قدیمی روایت کے مطابق مجالس اور جلوس کا انعقاد ہوتا رہا ہے اسی طرح کا ہی اس مرتبہ محرم میں اہتمام کیا جائے گا۔
ماہ محرم کے پہلے عشرے میں منعقد کی جانے والی مجالس اور شہر کی مختلف امام بارگاہوں سے برآمد کیے جانے والے تاریخی جلوسوں کے انعقاد کے لیے تیاریوں کو لیکر میرٹھ میں بھی محرم کمیٹی کے ذمہ داران اور ضلع اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں محرم الحرام کے موقع پر شہر میں نکلنے والے جلوس اور مجالس کے انعقاد کو لیکر غور وفکر کیا گیا۔ اس موقع پر شہر میں صاف صفائی کو درست رکھے جانے کے علاوہ راستوں کو بھی درست کرنے کی بات کہی گئی تاکہ جلوس کے دوران کسی قسم کی عزاداروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔