اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اور منشیات اسمگلرز میں تصادم، تین گرفتار

نوئیڈا میں کورونا وبا کے چلتے منشیات اسمگلرز بے روک ٹوک اپنا کاروبار کررہے تھے اور اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھے۔

Police and drug dealers clash, three arrested in noida
پولیس اور منشیات اسمگلرز میں تصادم، تین گرفتار

By

Published : Jun 28, 2020, 3:35 PM IST

اسی دوران منشیات اسمگلرز کا سامنا جارچہ کوتوالی پولیس سے ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر ہوا جبکہ یہ گروہ گانجہ لیکر جارہا تھا۔

پولیس کے ساتھ منشیات اسمگلرز کے تصادم میں گروہ کے تین ارکان کے پیر پر گولی لگی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے۔ انہیں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ڈی سی ایم کینٹ اور 300 کیلو گرام گانجہ ضبط کرلیا جس کی بازار میں قیمت 36 لاکھ بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ گریٹر نوئیڈا، نوئیڈا اور غازی آباد کے علاوہ دہلی کے کالجز میں گانجہ کی بڑے پیمانہ سپلائی کررہے تھے اور بڑے پیمانہ پر رقم بٹور رہے تھے۔

ڈی سی پی راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ جارچہ کوتوالی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مشرقی پیرفیرل ایکسپریس وے سے غازی آباد منشیات کی ایک بڑی کھیپ منتقل کی جارہی ہے، جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور چیکنگ میں شدت لائی گئی۔

چیکنگ کے دوران ایک کنٹینر ایسٹرن پیریفرل روڈ پل کے قریب نظر آیا، پولیس نے کینٹر کو روکنے کی کوشش کی لیکن پولیس کو دیکھ کر اسمگلرز فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی فراغ میں تھے، پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور جوابی فائرنگ میں گروہ کے تین ارکان عمید، منو اور پرمود کے پیر میں گولی لگی جس کے بعد انہیں گرفتار کرتے ہوئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی سی پی راجیش کمار سنگھ نے مزید بتایا کہ اسمگلرز گانجہ لے کر وشاکھاپٹنم سے غازی آباد جارہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details