اردو

urdu

تہواروں کے مدنظر پولیس کو ہدایت

ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عیدالاضحی، ساون کے آخری پیر، رکشا بندھن، یوم آزادی اور جنم اشٹمی کے موقع پر قانون و انتظام کے تعلق سے پولیس اور انتظامیہ کے افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

By

Published : Aug 11, 2019, 1:20 PM IST

Published : Aug 11, 2019, 1:20 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 3:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ


وزیر اعلی یوگی نے سکیورٹی کے پختہ انتظامات یقینی بنائے جانے، ہر سطح پر تہوار کو پرامن طور پر منائے جانے، سکیورٹی کے پختہ انتظامات کرنے اور سماج دشمن عناصر پر نگاہ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'روایت کے برعکس کوئی بھی کام کرنے کی منظوری نہ دی جائے۔'

وزیراعلی نے روس کے دورے پر جانے سے قبل ہفتے کے روز اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ویڈیو كانفرنسنگ کے ذریعے حکام کو یہ ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شراون ماس چل رہا ہے جس میں کانوڑیوں کی یاترا جاری ہے، جس کا آخری پیر اور عیدالاضحی ایک ہی دن یعنی 12 اگست کو ہوں گے۔ اس کے پیش نظر محتاط نظر رکھی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ پیش آئے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 3:21 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details