سہارنپور کے کمبوہ کے پل کے علاوہ تمام حساس علاقوں میں پولیس فورسز پی اے سی، آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
ضلع کے تمام چھوٹے بڑے افسران خود سڑکوں پر گشت کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ مسلم رہنما و علماء بھی لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
اس سے متعلق قاری مصطفےٰ دہلوی نے بتایا کہ ملک میں سوشل میڈیا پر کچھ اس طرح کی خبریں چل رہی ہے کہ جمعہ کے روز مسلمان جلسہ و جلوس نکالیں گے۔ جس میں قاری مصطفےٰ دہلوی نے مسلمانوں سے کہا کہ اس طرح کی افواہ پر قطعی دھیان نہ دیں ساتھ ہی ملک کے کچھ افراد ہندو مسلمان بھائی چارہ خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، افواہ پر بلکل دھیان نہ دیں۔
سہارنپور کے حساس علاقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات اسی کے ساتھ ہی انہوں نے مسلم مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اپنے تمام علاقوں میں چوکنا رہیں تاکہ ہندو مسلم بھائی چارہ کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے اپنےمقصد میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
ایس پی سٹی پریم چندر نے بتایا کہ افواہ کی بنیاد پر جمعہ کی نماز کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ شہر کے امن وامان خراب کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔