ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ریاستی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں ملی رعایت کے مطابق سبھی بازار صبح سات بجے سے شام سات بجے تک کھلے رہیں گے۔ شام سات بجے کے بعد نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔
مظفر نگر میں نائٹ کرفیو کے دوران چیکنگ مہم نائٹ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آج سی او (سٹی) کے ذریعہ زبردست چیکنگ مہم چلائی گئی اور اس دوران دکانداروں کو سخت ہدایت دی گئیں۔
مظفر نگر میں نائٹ کرفیو کے دوران چیکنگ مہم شہر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر چیکنگ مہم چلائی گئی۔ چیکنگ مہم کے دوران ماسک نہیں لگانے والوں اور بے وجہ نائٹ کرفیو میں سڑکوں پر گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان بھی کاٹے گئے۔
مظفر نگر میں نائٹ کرفیو کے دوران چیکنگ مہم اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے سی او (سٹی مظفر نگر) کلدیپ کمار نے بتایا کہ مظفر نگر میں نائٹ کرفیو شام 7 بجے کے بعد سے نافذ کیا جاتا ہے۔ اس کو لے کر آج ہم نے شہر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر چیکنگ مہم چلائی، جس میں بے وجہ سڑکوں پہ گھومنے والے لوگوں کو سخت ہدایت دی گئی اور کچھ کے چالان بھی کاٹے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ نائٹ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو بھی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ پولیس انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ ہے۔