اطلاعات کے مطابق گزشتہ 27جنوری سے دیوبند کے عیدگاہ میدان میں متحدہ خواتین کمیٹی کے زیر اہتمام سی اے اے اور این پی آر واین آرسی کے خلاف میں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہاہے۔ مذکورہ مظاہرے میں جہاں انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر متحدہ خواتین کمیٹی کی صدر اور چار میڈیا اہلکاروں سمیت 105افراد کے خلاف ایک نوٹس جاری کیا تھا وہیں 31جنوری کو دو میڈیا اہلکاروں کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا، اب انتظامیہ نے 40-40افراد کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے کے دو الگ مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ دونوں مقدمات میں انہیں 40 لوگوں کو دونوں رپورٹ میں شا مل کرکے پہلی لسٹ میں نمبرات بدلے گئے ہیں جس میں سابق اسمبلی رکن معاویہ علی ان کے صاحبزادے حیدر علی، معاویہ علی کے نمائندے شری شبھ تیاگی، عارف انصاری اور فیصل حمیدسمیت دیگر لوگوں کے خلاف دفعہ 145اور 188کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان سی اے اے کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہاتھوں میں تختی لے کر انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور عیدگاہ میدان میں بیان بازی کی جس سے قانون نظم ونسق اور امن وامان متاثر ہوا ہے۔
اس سلسلے میں سابق اسمبلی رکن معاویہ علی سمیت 40افراد پر دو الگ الگ مقدمات قائم کئے جانے پر انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے اس مظاہرے میں کسی بھی مرد نے گزشتہ 34دنوں میں ایک روز بھی مظاہرہ تو دور بیان بازی بھی نہیں کی ہے۔