سنبھل:ریاست اتر پردیش میں مذہبی عبادت گاہوں بالخصوص مساجد کے میناروں پر لگے لاؤڈ اسپیکرز کو اتارنے کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جن مذہبی مقامات پر بغیر اجازت لاؤڈ سپیکر لگائے گئے ہیں، انہیں ہٹا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکر کا حجم بھی ضوابط کے مطابق کم کیا جائے گا۔ اس سے صوتی آلودگی میں کمی آئے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مذہبی مقامات کے منتظمین سے بات چیت کے بعد ان کے تعاون سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا کام جاری رہے گا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے بعد انتظامیہ لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا کام سختی سے کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے افسران کو سخت حکم دیا ہے کہ اگر مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر لگائے جائیں تو مندر ہو یا مسجد، آرتی ہو یا اذان، قوانین کو توڑ رہے ہیں تو پھر انہیں ہٹا دیں۔