اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 39 میں واقع صدر پور گاؤں کے رویندر چوہان اور اس لڑکے نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اس کی اور اس کے بھانجے کی بے رحمی سے پٹائی کی۔
اس نے خاص طور سے پی سی آر 36 پر تعینات جیتندر بیسویا کا ذکر کیا ہے۔ الزام کے مطابق جیتندر بیسویا نے ڈاکٹروں کے سامنے اسپتال میں بھی ان کی بے رحمی سے پٹائی کی اور بال بھی کٹوا دیئے۔
گذشتہ رات نو بجے جب صدر پور گاؤں کے گلی نمبر 9 میں رویندر سنگھ چوہان کا لڑکا پانی سے لدا رکشہ لے کر کھڑا تھا، اس وقت وہاں رہنے والے کچھ لڑکے اسکوٹی سے گزر رہے تھے۔ ان لڑکوں کے درمیان راستہ دینے کے معاملے پر تکرار ہوئی۔ اس دوران اسکوٹی والے لڑکوں نے پانی والے کی پٹائی کر دی۔