اردو

urdu

ETV Bharat / state

دماغ جونپوری کے اعزاز میں شعری نشست

'ابھی تک مختلف نمایاں شخصیات کے اعزاز و یاد میں پروگرام کیا جا چکا ہے۔ ہم اپنی پہچان زندہ و تابندہ رکھنے کے لیے ایسے پروگرامز کا اہتمام کرتے ہیں۔'

دماغ جونپوری کے اعزاز میں شعری نشست
دماغ جونپوری کے اعزاز میں شعری نشست

By

Published : Nov 21, 2020, 12:13 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں بزرگ شاعر افتخار احمد دماغ جونپوری کے اعزاز میں گزشتہ شب ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا، یہ نشست پرویز عالم بھٹو کی جانب سے ایڈن پبلک اسکول عمران گنج صبرحد کے احاطے میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ڈاکٹر نیر اعظم نے کی اور نظامت کے فرائض مظہر آصف نے انجام دیا۔

دماغ جونپوری کے اعزاز میں شعری نشست

واضح رہے کہ ایڈن پبلک اسکول کے مینیجر پرویز عالم بھٹو جونپور کی نمایاں ادبی شخصیات کے اعزاز و تعزیت میں شعری نشست کا اہتمام کرکے نسل نو کے سامنے ان کی ادبی خدمات کو عام کرنے کی پیہم کوشش کرتے ہیں ان کے اس عمل کو ضلع کے ادبی حلقوں میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے، اور ادبی حلقوں میں ان کے اس قدم کی ستائش کی جا رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پرویز عالم بھٹو نے کہا کہ 'ان بزرگ شخصیات کے نام پر سلسلہ وار پروگرام منعقد ہو رہا ہے جنہوں نے علمی و ادبی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، ان کی علمی و ادبی خدمات کو آنے والی نسلوں کے سامنے پیش کرانے کی کوشش ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ابھی تک مختلف نمایاں شخصیات کے اعزاز و یاد میں پروگرام کیا جا چکا ہے ہم اپنی پہچان زندہ و باقی رکھنے کے لیے ایسے پروگرامز کا اہتمام کرتے ہیں۔

اس موقع پر ضلع کے نامور شعراء نے شرکت کی اور اپنے اشعار و کلام سامعین کے سامنے پیش کیا اور داد و تحسین حاصل کی۔

نشست میں خصوصی طور پر زیڈ کے فیضان خان، سماجی کارکن آصف آر این، مولانا عبد الوحید قاسمی، اکرم جونپوری، مہدی شیرازی، مونس جونپوری، مصداق اعظمی، سحر ایزدی، وغیرہم نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details