مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں ہندی اردو ادب کی ترجمان تنظیم 'سمرپن' کی ماہانہ نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست میں مظفرنگر کے شعرا نے شرکت کی اور اپنے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر وینا گرگ، پشپہ رانی اور وجیہ گپتا نے اپنی شاعری سے سماں باندھا۔ شعرا نے اس شعری نشست میں داد و تحسین حاصل کیے۔Poetry Session in Muzaffarnagar
مذکورہ ادبی نشست میں متعدد شعراء کرام نے اپنا پانا کلام پیش کیا۔ چند متفرق اشعار مندرجہ ذیل ہیں۔
اجنبی شہر میں تم پریت کی باتیں نہ کرو
خودغرض لوگوں میں اس ریت کی باتیں نہ کرو
پر خطرہ راہوں میں یوں بےخوف میں چلتا رہا
ماں دعا دیتی رہی خطرہ جو تھا ٹلتا رہا
الطاف مشعل
اب یہاں رہنے لگے صیاد بھی
اے پرندے آشیانہ چھوڑدے
جنید اظہر
میرے دامن میں بھر گئے آنسو
قطرہ قطرہ بکھر گئے آنسو