اردو

urdu

ETV Bharat / state

Poem on Muslims Condition: موجودہ وقت میں مسلمانوں کی حالت کا شاعرانہ اظہار - story of oppression of Muslims

فلسطینیوں پر ہو رہے اسرائیلی مظالم، روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور حالات حاضرہ کے دیگر واقعات سے تعلق سے مظفر نگر کے معروف شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کی اور شاعرانہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Current Scenario of Oppression on Muslim

شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر
شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر

By

Published : Apr 25, 2022, 6:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے معروف شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص بات چیت میں اپنے چند اشعار پیش کیے جو موجودہ حالات کی عکاسی کرتے ہیں۔ Poetic Expression of the Condition of Muslims

شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر

قوم پر خنجر ستم اٹھا

دل میں شاعر کے درد غم اٹھا

ذہنِ حساس ہوگیا ہے چین

کانپتے ہاتھ میں قلم اٹھا

اٹھ مسلماں کہ اب ضرورت ہے

اٹھ اگر قوم سے محبت ہے

کیا ہوا تجھ کو عالم مسلم

قوم کو کیوں نہیں غم مسلم

کتنے معصوم روز مرتے ہیں

گھُٹ نا جائے کہیں دمِ مسلم

تو ہے غفلت میں اب بھی حیرت ہے

اٹھ اگر قوم سے محبت ہے

اہل ایماں ہے ہر فلسطینی

پھر پریشاں ہے ہر فلسطینی

بے رخی تیری دیکھ کر بھائی

دیکھ حیراں ہے ہر فلسطینی

ایسے گر وقت کو گنوائے گا

ہاتھوں ظالم کے مارا جائے گا

ہے فلسطین پر جو یورش آج

کفر کل تجھ کو بھی ستائے گا

نیند سے جاگ یہ حقیقت ہے

اٹھ اگر قوم سے محبت ہے

ظلم کی ہوچکی ہے حد اب تو

کامیابی کی دے سند اب تو

اب تو بچوں پہ بھی ہے بمباری

یا خدا بھیج دے مدد اب تو

داؤ پر مسلموں کی عزت ہے

اٹھ اگر قوم سے محبت ہے

عام لوگوں کو حکمرانوں کو

قوم کے سارے پاسبانوں کو

ہر مفکر کو اپنی ملت کے

عہد حاضر کے نوجوانوں کو

آج گوہر کی یہ نصیحت ہے

اٹھ اگر قوم سے محبت ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details