ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کی ریسیڈنٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سی اے اے، این آر سی اور این پی آر سے متعلق ایک روزہ عوامی بحث کا انعقاد کیا گیا۔
'ہمارے جلے ہوئے دیش کا جنازہ جلد اٹھنے جا رہا ہے' - احتجاجی مظاہرے پر ایک نظم
سابقہ عباس نقوی نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک بھر میں چل رہے احتجاجی مظاہرے پر ایک نظم پیش کی۔
سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف نظم
عوامی بحث میں سابقہ عباس نقوی نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک بھر میں چل رہے احتجاجی مظاہرے پر ایک نظم پیش کی۔ جسے وہاں موجود لوگوں نے بہت پسند کیا۔
سابقہ عباس نقوی کا نظم تھا 'چوراہے چوراہے اعلان کردو ہمارے جلے ہوئے دیش کا جنازہ جلد اٹھنے جا رہا ہے اور اس کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہیں ایک طرف سے خاموش لوگ'