وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) آج دوپہر 1 بجے اترپردیش کے جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے (Noida International Airport) کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس نئے پروجیکٹ کے بعد اترپردیش، ملک کی واحد ریاست بن جائے گی جہاں پانچ بین الاقوامی ہوائی اڈے موجود ہیں۔
ہوائی اڈوں کو ترقی دیکر رابطوں کو بڑھانے اور مستقبل کے لیے ایوی ایشن سیکٹر کو جدید تر بنانا وزیراعظم کا وژن ہے۔ اس عظیم وژن کے تحت ہی اترپردیش میں کشی نگر ہوائی اڈہ اور ایودھیا میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ سمیت متعدد نئے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تعمیر اور ترقی دی جارہی ہے۔
نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے (Noida International Airport)، دہلی۔این سی آر کا دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہو گا اور اس سے آئی جی آئی ہوائی اڈے کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس سے دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، علی گڑھ، آگرہ، فرید آباد اور دیگر پڑوسی علاقوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ یہ ہوائی اڈہ شمالی بھارت کا لاجسٹک گیٹ وے بھی ہوگا تاہم یہ اترپردیش کےلیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔