اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم کے وارانسی دفتر کا پتہ تبدیل - وہ وزیر اععظم نریندر مودی ہدف کی تکمیل کے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے دفتر کا پتہ تبدیل ہو گیا ہے ۔

وزیر اعظم کے وارانسی دفتر کا پتہ تبدیل
وزیر اعظم کے وارانسی دفتر کا پتہ تبدیل

By

Published : Feb 18, 2020, 2:00 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:30 PM IST

سال 2014 میں وارنسی سے رکن پارلیمان منتخب ہو کر ملک کے وزیراعظم بننے کے بعد نریندر مودی نے اس دفتر کا آغاز کروایا تھا ۔

اس دفتر میں وزیر اعظم کے نمائندہ کے طور پر دفتر کے عہدیدار شیو شرن پاٹھک عوام کی شکایات اور ان کےمسائل سنتے تھے۔

واضح رہے کہ ا س سے قبل وارانسی میں وزیراعظم کے دفتر کا پتہ رویندر پوری تھا ۔ جو اب بدل کر بھول پور تھانہ حلقہ کے جواہر نگر کالونی ہو گیا ہے ۔

اس نئے دفتر کی عمارت 15 کمروں پر مشتمل ہے ۔ جس میں اب با آسانی عوام کی شکایات اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جا ئینگے۔

وزیر اعظم کے وارانسی دفتر کا پتہ تبدیل

آج گنیش پوجا کے ساتھ اس نئے دفتر کا افتتاح ہوا ۔ اس موقع پر بی جے پی کے کارکان مو جود تھے۔

بی جے پی رہنما امیت پٹیل کا کہنا ہے کہ عوامی رابطہ کا یہ دفتر آج سے قبل رویندر پوری میں واقع تھا ۔ مگر اب اس کا پتہ جواہر نگر ہوگیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا یہ نیا دفتر کافی وسیع و عریض ہے ۔ اور 15 کمروں پر مشتمل ہے ۔ جس میں با آسانی بی جے پی کارکنا ن کی آمد ورفت ہوگی ۔اس کے علاوہ عوامی شکایات اور مسائل سے بہتر طور پر واقفیت حاصل ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیر اععظم نریندر مودی ہدف کی تکمیل کے کوشاں ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:30 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

varanasi

ABOUT THE AUTHOR

...view details