متھرا: وزیراعظم نریندر مودی آج متھرا کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ یہاں تقریباً تین گھنٹے قیام کریں گے۔ اس دوران وزیراعظم مودی برراج تہوار میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم کے ساتھ گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک، مرکزی وزیر میناکشی لیکھی، رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی اور کئی وزراء بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا شری کرشنا کی جائے پیدائش کا بھی دورہ کرنے کا امکان ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی وزیر اعظم شری کرشنا کی جائے پیدائش کا دورہ کرے گا۔ وزیراعظم مودی کا استقبال وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔
وزیر اعظم مودی کی آمد کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ متھرا شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کا ہیلی کاپٹر تقریباً 3:40 بجے متھرا کے آرمی ایریا گراؤنڈ میں اترے گا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی کا قافلہ درشن کے لیے شری کرشنا جنم بھومی پہنچے گا۔