وزیر اعظم نریندر مودی بنارس میں کورونا سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیں گے اور ساتھ ہی اس پر قابو پانے سے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم مودی کی وارانسی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگ آج - وزیر اعظم نریندر مودی
بنارس سے رکن پارلیمان وزیر اعظم نریندر مودی آج 11 بجے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے جس میں بنارس ضلع انتظامیہ کے ساتھ مقامی ڈاکٹرز بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعظم مودی کی وارانسی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگ آج
واضح رہے کہ بنارس میں گزشتہ ایک ہفتے میں روزانہ تقریباً 15 سو سے زائد کورونا سے متاثرہ افراد کی تصدیق ہو رہی ہے۔ طبی سہولیات کے فقدان کی بھی مسلسل شکایت موصول ہو رہی ہیں جس کے حوالے سے متعدد ویڈیو وائرل ہوئی دوسری طرف شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں پر بھی میتوں کی لمبی قطار لگی ہوئی ہے۔
وہیں عوام کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ممکن ہے کہ پر وزیر اعظم نریندر مودی ان سبھی حالات کا جائزہ لیں گے۔