اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلین انڈیا اسکیم کا اڑایا جارہا ہے مذاق - ضلع قنوج کے ہسپتال

اترپردیش کے ضلع قنوج کے ہسپتال میں وزیراعظم کے کلین انڈیا اسکیم کا مذاق اڑرہا ہے، یہاں کے ضلع ہسپتال کا ٹوائلٹ اتنا گندا ہے کہ یہاں پر داخل مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں جانا پڑتا ہے۔

کلین انڈیا اسکیم کا اڑایا جارہا ہے مذاق

By

Published : Oct 12, 2019, 1:46 PM IST

حالانکہ ضلع قنوج کے اس اسپتال کی حالت ریاست کی سماجوادی پارٹی کے دور حکومت میں کافی بہتر تھی۔
لیکن حکومت کے بدل جانے کے بعد اب اس اسپتال کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ یہاں نہ صاف صفائی کا نظم ہے اور نہ ہی مناسب علاج کا نظم ہے۔

حتی کہ اسپتال کے احاطے میں ہی گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے، رہی سہی کسر ہسپتال کے ٹوائلٹ نے پوری کردی جہاں پر صفائی نہ ہونے سے ہسپتال میں بھرتی مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو خاصی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کلین انڈیا اسکیم کا اڑایا جارہا ہے مذاق

حاجت ہونے پر انہیں ہسپتال کے آس پاس کے کھیتوں میں جانا پڑتا ہے، جس کے چلتے ہسپتال کیمپس کے آس پاس 'کھلے میں رفع حاجت سے پاک'(کھلے میں شوچ) اسکیم کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔

حالانکہ اس معاملے پر اب تک کوئی بھی ذمہ دار افسر بولنے کو تیار نہیں ہے لیکن ضلع اسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے ضرور اپنی تکلیف کو بیان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details